Posts

آئین کا آرٹیکل 3 اور ریاست کی غیر سنجیدگی

تحریر: قاضی سلمان فارسی                         ذریعہ معاش وجودِ انسانی کی بقا کا ضامن ہوتا ہے۔  سب کے لیے یکساں مواقع ریاست پیدا نہیں کرسکتی لیکن جو جس کام میں ملقہ رکھتا ہو اس کو اسی طبقے کے افراد کے ساتھ کوئی روزگار فراہم کرنا ریاست کی اولین زمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ یہاں سے ہوتا ہے کہ آئین پاکستان کا پہلا آرٹیکل اس کے نام پر مبنی ہے اور دوسرا آرٹیکل ریاست کے سرکاری مذہب کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے فوراً بعد "آرٹیکل 3" آتا ہے جس کے اندر ایک ریاست کی اولین زمہ داری کو نقل کیا گیا ہے۔ آئین پاکستان میں درج الفاظ کچھ اس طرح کے ہیں: "مملکت استحصال کی تمام اقسام کے خاتمہ اور اس بنیادی اصول کی تدریجی تحمیل کو یقینی بنائے گی کہ ہر کسی سے اس کی اہلیت کے مطابق کام لیا جائے گا اور ہر کسی کو اس کے کام کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔" اس آرٹیکل کے اندر ریاست کی سب سے پہلی زمہ داری اور شہری کا پہلا حق لکھا گیا ہے جو اس بات پر مہر ثبت کرتا ہے کہ اسلامی جمہوری پاکستان کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے ہر ہر شہری کو اہلیت کی بنیاد پر...