Posts

Showing posts from August, 2021

سید قطب ‏شہید ‏ایک ‏عہد ‏ساز ‏شخصیت

سید قطب شہید علیہ الرحمہ ایک عہد ساز شخصیت تحریر: قاضی سلمان فارسی                   سید قطب شہید کا تعلق اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک خاندان سے ہے۔ جو مصر کے ضلع اسیوط نکے گاؤں موشا میں رہتے تھے۔ ان کے والد صاحب سید حاجی ابراہیم قطب متوسط زمیندار ہوتے تھے اور علاقے میں ایک معتبر شخصیت مانے جاتے۔ سیاسی سماجی  سائل کے اندر ان سے ہمیشہ رائے طلب کی جاتی۔ اور ہفتے میں مجالس رکھتے جہاں لوگوں کو قرآن فہمی کا درس دیتے۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسین اپنے پورے خاندان میں قرآن پاک سے محبت اور خدا سے تعلق کی بنا پر مشہور تھیں اور عالمہ و بزرگہ مانی جاتیں تھیں۔ ایسے گھرانے میں جہاں قرآن فہمی پر عروج تھا اس میں، 9اکتوبر 1906ء میں ایک نڈر بیٹے نے شرف تولد حاصل کیا۔ اور بچپن کی عمر میں ہی قرآن کو قرات سابعہ کے ساتھ حفظ کرلیا۔ آپ نے اپنے علاقے سے ہی دینی تعلیم شروع میں حاصل کی دارالعلوم تجہیزیہ سے۔ اس کے بعد آپ کے والدین حلوان چلے گئے اور وہاں آپ نے 1929ء میں میٹرک کی تعلیم مکمل کی۔ پھر آپ نے بقیہ تعلیم قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی 1933ء تک۔ اور اس کے بعد وہیں آپ پروفیسر تعینات ہوگ

ماضی میں احیائے اسلام کی کوششیں اور نتائج

مختلف ادوار میں امت مسلمہ کی زبوں حالی کا تدارک اور کھویا ہوا عروج واپس پانے کے لئیے کئی تحاریک نے اپنا اپنا حصہ ملایا، گزشتہ تین صدیوں سے اس میں مختلف تنظیمات اور علماء نے اپنے تئیں کاوشیں جاری رکھیں۔ سب کا مدعا یہی تھا کہ اسلام کو کسی نہ کسی طرح سے غالب کیا جائے۔ سب کے سامنے مقصد یہی تھا کہ اسلام کو کھویا ہوا اقتدار، عروج، وہ سنہری دور اب دوبارہ کیسے ملے۔ اس میں جن تنظیمات اور تحریکوں نے حصہ ملایا ان کی چار ممکنہ اقسام ہیں: 1__سلفی طبقہ ان لوگوں نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی روایات قدیمہ سے ہی ممکن ہے، ان لوگوں نے جدیدیت اور جدت دونوں کو بدعت کہہ کر تمام چیزوں کا انکار کردیا اور کہا کہ دین اسلام اگر بلند ہوسکتا ہے تو اپنی روایات قدیمہ اصل تعلیمات ہی کے ساتھ ہوسکتا ہے لہذا باقی تمام اشیاء حوادث زماں کو ترک کیا جائے، یہ نظریات اتنی شدت اختیار کرگئے کہ پھر ان لوگوں نے مباح اور مستحب چیزوں کو بھی بدعت کہا اور توحید کے اندر غلو کی وجہ سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی کافی حد تک بدعت کہہ ڈالا اس طرح ان لوگوں کی سوچ کے مطابق ہم شاید کھویا ہوا وقار پالیں گے_  2__سیکولرطبقہ ان ل