Posts

Showing posts from November, 2021

"میں کتا پاک رسول اللہ ﷺ دا ""بنتِ حسن رضویہ۔" ‏

Image
کتا پاک رسول اللہﷺ دا بھونکے شور مچاوے  ناموسِ رسالت ﷺ  گلشن وچ کوئی سور نا پھیرا پاوے!!  ہر دور میں اہل ایمان اور عاشقوں نے آپﷺ سے تعلق اور محبت کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ تاریخ کے کسی موڑ پر کسی بدبخت نے جب بھی نازیبا حرکت  کرنے کی کوشش۔ کسی بدبخت نے آپﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے جیسی شرم ناک  جسارت کی؛ تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچا دیا۔یہود و نصاریٰ شروع دن سے ہی مسلمانوں کو ایاز دینے کے لیے رسولﷺ کی شان مبارک میں نازیب کلمات کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔ جہاں جب گستاخ نے گستاخی جیسا گھناونا جرم کیا۔ وہیں اللہ پاک نے رسولﷺ کے دیوانے پیدا کیے جو بنا کسی ڈر اور خوف کے دن رات اسی عزم میں رہتے کہ' کب گستاخ ہاتھ آئے اور وہ اس گند سے اٹھنے والی  ناپاک بُو کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے صفایا کر کے اس دنیا کو پاک کر دیں۔" جو گستاخ رسول ﷺ مسلمانوں کی تلواروں سے بچ نکلتے ہیں ۔اللہ پاک خود انھیں عذاب میں مبتلا کر دیتا ہے۔  زمانے نے دیکھا ہے ' کوئی رسوائی کا شکار ہو کر مر جاتا ہے۔ کسی کو قبر قبول نہیں کرتی تو کسی کی موت دنیا کے لیے ایک معمہ بن ج

توہین مذہب اور بلاد واقوام عالم" تحریر: قاضی سلمان فارسی

Image
                            خالق کائنات اللہ رب العزت جل جلالہ عم نوالہ واتم برہانہ وعز اسمہ واعظم شانہ وجل مجدہ نے اس عظیم کائنات کو تخلیق کیا۔ اور اپنی افضل المخلوقات، اشرف المخلوقات (تخلیق) "انسان" کو اس کائنات میں اپنی بندگی اور اطاعت کے لیے مبعوث فرمایا۔ جب اپنی شان ربوبیت و الوہیت کے جلوے دکھانے چاہے تو مظاہر قدرت کو تخلیق کرکے انسان کو اس میں تدبر کرنے کی صلاحیت دی۔ اور اس کے اندر مادہ فطرت کو ودیعت کردیا تاکہ خدا شناسی اور معرفت تک رسائی میں اسے آسانی ہو۔ مگر پھر بھی انسان اگر ضلالتوں اور گمراہیوں کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں غرق جاتا تو مآل کار خدائے رحمان ورحیم اپنی مخلوق پر رحم وکرم کرتے ہوئے ان میں اپنے برگزیدہ پیغمبر کو مبعوث فرماتا تاکہ ان نافرمان بندوں کو دوبارہ راہ راست پر لانے کا فریضہ سر انجام دے جس سے خالق سے منقطع قلوب کا تعلق ایک بار پھر سے قائم ہوجائے۔ کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار (124000) انبیائے کرام اسی فریضہء منصبی کو ادا کرنے کے لیے اس جہاں میں مبعوث ہوئے۔ جن میں سب سے آخر میں خاتم النبیین بن کر جناب احمد مجتبیٰ محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآل

حالاتِ حاضرہ جو ‏گزشتہ ‏سے ‏پیوست ‏ہیں۔ ‏تحریر: ‏قاضی ‏سلمان ‏فارسی

Image
‏اس وقت پاکستان کے اندر ہر طرف انارکی پھیلی ہوئی ہے۔ حکومت اپنے اختیارات غریبوں پر تو استعمال کررہی ہے۔ مگر امیروں تک اس کا شکنجہ پہنچتے پہنچتے ٹوٹ جاتا کے۔ مہنگائی کے ساتھ ساتھ سیاسی انتشار وخلفشار نے لوگوں کا جینا دوبر کردیا ہے۔ کچھ واقعات وحادثات بناکر۔ حکومت نے ان بےساکھیوں کے سہارے تین سال تو پورے کرلئیے ہیں۔ مگر اب آگے اشارہ مل چکا ہے کہ چھٹی کریں۔ حالات مکمل بےقابو ہورہے ہیں۔ جس کا اختتام پھر مارشل لاء ہی ہوتا ہے۔  صورتحال تین طبقات قابو کرتے ہیں: 1_عدلیہ 2_انتظامیہ 3_پارلیمان اس وقت یہ تینوں طبقات مکمل فیل ہوچکے ہیں۔ قرین قیاس ہے کہ جلد انتخابات کی کال دی جائے عبوری حکومت قائم کرکے۔ اگر ایسا بالفرض ہوتا ہے جو نظر آرہا ہے۔ تو اگلی حکومت کس کی ہوگی اس وقت یہ بہت اہم موضوع بن چکا ہے مبصرین اور تجزیہ نگاروں کے ہاں۔ ہر آئے روز اسی پر بات ہورہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نیازی صاحب اپنی سیاسی دھک کھوچکے ہیں۔ اپنی غیر حاصل شدہ عارضی مقبولیت بھی ہار چکے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اندر بھی وزارتِ عظمیٰ پر اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا۔ ایک طرف بلاول الگ ہوکر حکومت ب