ڈاکٹر اسرار احمد ایک عہد ساز شخصہت

نہ گور سکندر نہ ہے قبر دارا مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے 14 اپریل 2010ء ۔ یوم وصال پر ملال داعی قرآن، مدعی خلافت، محب پاکستان، عظیم مفکر، مدبر، انقلابی رہنما ڈاکٹر اسرار احمد صاحب۔ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب شروع میں سید ابو الاعلیٰ مودودی کی جماعت "جماعت اسلامی" سے وابستہ رہے مگر بعد میں اپنی تنظیم بنام "تنظیم اسلامی" کی بنیاد رکھی۔ اس کی ذیلی شاخیں اور کئی شعبہ جات قائم کیے۔ مودودی صحاب کے بعد یہ پہلی شخصیت نظر آتی ہے جنہوں نے اس "انتخابی نظام" اور "جمہوریت" کی مخالفت کی۔ آپ نے "حقیقی تبدیلی" کا جو معیار دیا وہ "انتخابات" کی بنیاد پر نہیں، بلکہ آپ کی پوری فکر میں ہمیں "انقلاب، انقلاب، انقلاب، اور خلافت علی منہاج النبوہ" کا درس ملتا ہے۔ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب ہی سے متاثر شخصیت "ڈاکٹر طاھر القادری صاحب" ہیں۔ آپ نے اگرچہ "انقلاب" کی بات کی۔ مگر "خلافت" کی بات نہیں کی۔ بلکہ آپ ن...