سید قطب شہید ایک عہد ساز شخصیت
سید قطب شہید علیہ الرحمہ ایک عہد ساز شخصیت تحریر: قاضی سلمان فارسی سید قطب شہید کا تعلق اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک خاندان سے ہے۔ جو مصر کے ضلع اسیوط نکے گاؤں موشا میں رہتے تھے۔ ان کے والد صاحب سید حاجی ابراہیم قطب متوسط زمیندار ہوتے تھے اور علاقے میں ایک معتبر شخصیت مانے جاتے۔ سیاسی سماجی سائل کے اندر ان سے ہمیشہ رائے طلب کی جاتی۔ اور ہفتے میں مجالس رکھتے جہاں لوگوں کو قرآن فہمی کا درس دیتے۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ فاطمہ حسین اپنے پورے خاندان میں قرآن پاک سے محبت اور خدا سے تعلق کی بنا پر مشہور تھیں اور عالمہ و بزرگہ مانی جاتیں تھیں۔ ایسے گھرانے میں جہاں قرآن فہمی پر عروج تھا اس میں، 9اکتوبر 1906ء میں ایک نڈر بیٹے نے شرف تولد حاصل کیا۔ اور بچپن کی عمر میں ہی قرآن کو قرات سابعہ کے ساتھ حفظ کرلیا۔ آپ نے اپنے علاقے سے ہی دینی تعلیم شروع میں حاصل کی دارالعلوم تجہیزیہ سے۔ اس کے بعد آپ کے والدین حلوان چلے گئے اور وہاں آپ نے 1929ء میں میٹرک کی تعلیم مکمل کی۔ پھر آپ نے بقیہ تعلیم قاہرہ یونیورسٹی سے حاصل کی 1...